مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل کے باہر پرہجوم علاقے میں ہونے والے خوفناک ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 231 ہوگئی جبکہ 275 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات مطابق صومالیہ کے ایک سینیٹر کا کہنا ہے کہ موغادیشو میں ہونے والے ٹرک بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 231 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 275 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بم دھماکے میں ہلاکتوں کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور جائے وقوعہ پر جمع ہو کر دھماکے کے خلاف نعرےبازی کی۔ پولیس کے مطابق حملے میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب ملوث ہے ۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں کو امریکہ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔
موغادیشو میں دو بم دھماکوں میں ہلاک اور زخمیوں کی تعداد 500 سے زائد ہو گئی
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل کے باہر پرہجوم علاقے میں ہونے والے خوفناک ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 231 ہوگئی جبکہ 275 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1875972
آپ کا تبصرہ